قومی اسمبلی میں اسمِ محمدﷺ کے ساتھ ’خاتم النبیین‘ لکھنا لازم کرنے کی قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں اسمِ محمدﷺ کے ساتھ ’خاتم النبیین‘ لکھنا لازم کرنے کی قرارداد منظور
قومی اسمبلی کے اجلاس میں عقیدہ ختم نبوت سے متعلق پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تمام نصابی کتابوں میں جہاں جہاں نبی کریم ﷺ کا نام مبارک آتا ہے اس کے ساتھ لفظ ’خاتم النبیین‘ لکھنے کو لازم قرار دینے کی متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی ہے، جس کی تمام پارلیمانی جماعتوں نے حمایت کی۔

قرارداد پیر کو جاری قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی گئی۔ اس موقعے پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ختم نبوت کو نہ ماننے والے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ اسمبلی میں بھی نبی کریم ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کو لازمی قرار دینے کی قرارداد منظور کی جاچکی ہے۔