قصور میں پابندی کے باوجود شادی کی تقریب، دولہے میاں کی جیل یاترا

قصور میں پابندی کے باوجود شادی کی تقریب، دولہے میاں کی جیل یاترا
کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے بعد دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر پنجاب حکومت نے ہر قسم کی تقریبات اورعوامی اجتماعات پر پابندی لگاتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔

اسی سلسلہ میں چونیاں کے نواحی علاقہ بستی بلاکی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر شادی کی تقریب رکوا دی گئی، خلاف ورزی کرنے پر تین افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

گذشتہ روز قصور کے قصبے الہ آباد میں بھی دولہا سمیت 14 باراتیوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

دوسری طرف ضلع قصور میں کرونا وائرس کے خلاف ضلعی انتظامیہ حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کروا رہی ہے۔ رات 9 بجے مارکیٹ کو مکمل طور پر بند کروادیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع قصور اب تک کرونا وائرس سے محفوظ ہے۔

کامران اشرف صحافت کے طالب علم ہیں۔