علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن والے کہتے ہیں کہ تیل مہنگا ہو رہا ہے، ڈیزل مہنگا ہو رہا ہے، بجلی مہنگی ہو رہی ہے، مہنگائی ہو رہی ہے، یہ سب اِن کے لیے ہوئے قرضوں کی وجہ سے ہے۔
"اگر ملک میں مہنگائی ہے تو اس کا فائدہ بھی تو اپنے ہی لوگوں کو ہو رہا ہے"
وفاقی وزیر کی انوکھی منطق
ویڈیو: جیو نیوز pic.twitter.com/oZJTEjhzoE
— NayaDaur Urdu (@nayadaurpk_urdu) November 23, 2019
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے جن کو فائدہ ہو رہا ہے وہ بھی ہمارے ہی بھائی ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پچھلے سال ملک میں آلو 5 روپے فی کلو تک ہو گئے تھے، آلو سستے ہونے سے ہمارے کسانوں کو کتنا بڑا نقصان ہوا۔ ملک میں ٹماٹروں کی بڑھتی قیمت کے حوالے سے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ٹماٹر اگانے والے بھی ہمارے ہی کسان ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ اگلے برس جون تک مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔