وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے۔ جس میں وہ کچھ ایسے لوگوں کے لئے مغلظات کا استعمال کر رہے ہیں جو انکے مطابق صحافی ہیں۔
علی امین گنڈا پور اس آڈیو میں کہہ رہے ہیں۔ کہ اوئے بےغیرت کے بچو، یہ بےغیرتوں کی طرح گروپ میں ایڈ کر لیتے ہو پھر بے غیرتوں کی طرح باتیں کرتے ہو۔ تم لوگوں کا میں لحاظ کرتا ہوں کہ تم لوگ اپنے حساب صحافی بنے ہوئے ہو، میرے سامنے جس دن تم لوگ سامنے آگئے نا میں منہ توڑ کر نا میں تمھارے اندر گھسا دوں گا۔ یہ تمہاری صحافت، بےغیرتی اور بے شرمی، تمہیں شرم نہیں آتی ہے، بد تمیز بےغیرت۔
https://twitter.com/GulBukhari/status/1288269596403802112
انکی یہ آڈیو سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل چکی ہے۔ اور صارفین اس پر تنقید کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اسلام آباد لاک ڈاؤن کے وقت علی امین گنڈا پور بنی گالہ کی جانب گامزن تھے کہ پولیس ناکے پر ان سے شراب کی بوتلیں برامد ہوئیں جس پر وزیر موصوف نے موقف اختیار کیا تھا کہ یہ تو خالص شہد کی بوتلیں ہیں۔