عمران خان والا سارا معاملہ سکرپٹڈ ہے۔ یہ سکرپٹ 2011 میں لکھا گیا تھا اور اب اس کا آخری حصہ آ گیا ہے۔ یہ تاثر درست نظر آ رہا ہے کہ عمران خان کو فوج کے اندر سے حمایت حاصل ہے ورنہ عمران خان فوج پر اتنی کھل کر تنقید نہ کرتے، افتخار احمد
اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں بلکہ آرمی کے خلاف ہے۔ تحریک انصاف کے حمایتی یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ آرمی کی کمزوری ہے جو ڈی جی آئی ایس آئی کو پریس کانفرنس کرنی پڑی، افتخار احمد
عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد سے فارغ ہو کر سندھ آئیں گے، پہلے محمد بن قاسم نے سندھ فتح کیا تھا اور اب قاسم کا ‘ابا’ سندھ فتح کرنے آ رہا ہے۔ ان کے ساتھ محمود غزنوی نہ سہی، محمود قریشی ہی سہی، مرتضی سولنگی
اب عمران خان کا بیانیہ اتنا مضبوط ہو گیا ہے کہ لوگ سچ کو بھی نہیں پہچان رہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس جیسا غیر معمولی واقعہ بھی دیکھ لیا مگر عوام کو ان کی باتوں پہ بھی یقین نہیں آ رہا، نادیہ نقی
عمران خان کے لانگ مارچ سے انتشار والی صورت حال پیدا ہوتی ہرگز نظر نہیں آ رہی، لوگ اگرچہ گھروں سے نکلے ہیں مگر ان کی تعداد بہت زیادہ نہیں ہے کہ جس کی وجہ سے ملک میں کوئی انارکی کی صورتحال بن جائے، علی وارثی