یہ وائرل ویڈیو بھارتی ریاست گجرات کے علاقے راجکوٹ سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن کی ہے جو اپنی شادی سے عین قبل یونیورسٹی کے امتحانات میں شریک ہوئی۔
ویڈیو میں دلہن کو دکھایا گیا ہے، جس کی شناخت شیوانگی بگتھریا کے نام سے کی گئی ہے۔ وہ اپنے امتحان کے دوران عروسی لباس اور بھاری زیورات میں صفحات پر لکھ رہی ہیں۔ بگتھریا کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میرے سسرال نے میرے فیصلے کی حمایت کی ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں، وہ مکمل طور پر سرخ دلہن کے لباس میں دوسرے طالب علموں کے ساتھ ایک امتحانی ہال میں بیٹھی ہوئی پرچہ حل کرتی نظر آ رہی ہیں۔ دلہن نے بتایا کہ جب میری شادی کی تاریخ طے ہوئی تو امتحان کا شیڈول جاری نہیں کیا گیا تھا۔ امتحان مکمل کرنے کے بعد، وہ دوبارہ اس کی شادی کی تقریب میں شریک ہوئی۔
یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔ انسٹاگرام پر اب تک اس ویڈیو کو 434,848 سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔