وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج پر جمعرات کی شام تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا دروازہ ان کے سکیورٹی گارڈ نے توڑا تھا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر بھی جاری کی۔
https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1319289666684633090
تاہم مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک کا کہنا ہے کہ گارڈ نے انہیں اطلاع دینے کے لئے ان کے کمرے کا دروازہ کھٹکٹایا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کا کمرہ نمبر 1518 تھا جو کہ کونے پر تھا اور گارڈ ان کے کمرے کے دروازے پر آیا تھا جب کہ مریم کے کمرے کے باہر اہلکار موجود تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار مریم نواز کے کمرے کے باہر موجود تھے جب گارڈ نے ذیشان ملک کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا۔
https://twitter.com/ZeshanMalick/status/1319324553403826177?s=19
مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن صفدر کو گرفتار کرنے کا معاملی طول پکڑتا جا رہا ہے. منگل کو سندھ پولیس کے سینیئر افسران نے آئی جی کو رینجرز کی جانب سے مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کے خلاف احتجاجاً چھٹی پر جانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کر کے جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپنے ماتحت اداروں کے افسران سے بازپرس کرنے کا مطالبہ کیا تھا. جنرل باجوہ نے اس حوالے سے کور کمانڈر کراچی کو انہیں حقائق دے آگاہ کرنے کا حکم دیا تھا.
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما رضا ربانی نے جمعرات کو سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس کا احتجاج ریاست کے خلاف تھا اور یہ بہت خطرناک بات ہے.