Get Alerts

جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس سپریم کورٹ تعینات، 26 اکتوبر کو حلف اٹھائیں گے

صدر مملکت کی جانب سے تعیناتی کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی اور قاضی فائز عیسیٰ نے انہیں چیف جسٹس تعینات ہونے پر مبارک باد دی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علاوہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ سے بھی ملاقات کی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس سپریم کورٹ تعینات، 26 اکتوبر کو حلف اٹھائیں گے

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر پاکستان نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کیلئے کی ہے۔

صدر پاکستان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی۔ صدر نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے 26 اکتوبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لینے کی بھی منظوری دے دی۔

موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ریٹائرمنٹ سے قبل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک کر رہے ہیں اور مختلف فیصلے لکھ رہے ہیں۔

صدر مملکت کی جانب سے تعیناتی کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی اور قاضی فائز عیسیٰ نے انہیں چیف جسٹس تعینات ہونے پر مبارک باد دی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علاوہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ سے بھی ملاقات کی۔

یاد رہے گذشتہ روز 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تعیناتی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری دی تھی جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر پاکستان کو جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان تعینات کرنے کی سفارش بھیجی تھی۔