Get Alerts

توہین مذہب کا الزام، اہل سنت وجماعت کے بلوائیوں کا حیدر آباد میں شہری کے گھر پر دھاوا

توہین مذہب کا الزام، اہل سنت وجماعت کے بلوائیوں کا حیدر آباد میں شہری کے گھر پر دھاوا
توہین مذہب کا الزام، اہل سنت وجماعت کے بلوائیوں کا حیدر آباد میں شہری کے گھر پر دھاوا بول دیا گیا۔ اہل سنت و الجماعت کے کارکنوں پر مشتمل متشدد ہجوم نے حیدر آباد کے شہری کا گھیراو کر لیا ۔ شیعہ مسلک کے خلاف نعرے بازی کی اور گھر پر زبردست پتھراو کیا گیا۔ صحافی بلال فاروقی کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مشتعل ہجوم ایک آبادی میں گھر پر پتھر برسا رہا ہے اور نعرے بازی کی جارہی ہے۔
ویڈیو شئیر کرنےبوالے صحافی نے بتایا کہ موقع پر پولیس بھی موجود تھی تاہم وہ ہمیشہ کی طرح خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔ گھر کے باہر جمع ہونے والے اہل سنت وا لجماعت کے بلوائیوں نے مغلظات بکے اور شیعہ کافر کے نعرے لگائے۔

https://twitter.com/bilalfqi/status/1253353249618477057

یاد رہے کہ پاکستان میں توہین مذہب و رسالت کے لئے قانون 295 سی کی آڑ میں اس الزام کو اکثر مالی و ذاتی مافادات حاصل خرنے کے لئے پورا کیا جاتا یے۔ اہل تشیع فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد مسلمان ہونے کی قانونی حیثیت رکھنے کے باوجود اکثر ان الزامات کے تحت بد ترین ظلم سہتے ہیں۔ جبکہ احمدیوں ، عیسائیوں اور دیگر مذاہب کے ساتھ ہونے والی اس مذہبی شدت پسندی کا ذکر علیحدہ ہے۔ اور ان معاملات میں ریاست خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی ہے۔