Get Alerts

پاکستان کے بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کا خدشہ، کمپنیوں نے خبردار کردیا

پاکستان کے بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کا خدشہ، کمپنیوں نے خبردار کردیا

آکسیجن پروڈیوسرز نے خبردار کیا ہے کہ ملک آکسیجن کی شدید قلت کی طرف جا رہا ہے۔


انہوں نے کہا ہے کہ صنعتوں کو آکسیجن فراہمی جاری رہی تو صحت کا شعبہ متاثر ہو سکتا ہے۔


آکسیجن پروڈیوسرز کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز بڑھتے رہے تو اسپتالوں کو آکسیجن کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حالات ایسے ہی رہے تو صورتِ حال بھارت کی طرح ہو سکتی ہے۔

آکسیجن پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ آکسیجن کی ملکی پیداوار کا زیادہ حصہ صحت کے شعبے کے لیے مختص ہے۔

ان نے مزید کہا کہ اس وقت ہم اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت سے آکسیجن پیدا کر رہے ہیں۔

آکسیجن بنانے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ عام حالات میں ایک مہینے کا اسٹاک رکھتے ہیں لیکن موجود صورتحال میں انہیں روزانہ کی بنیاد پر اسپتالوں کو آکسیجن فراہم کرنا پڑ رہی ہے۔

پاکستان آکسیجن لمیٹڈ کے مطابق ملک میں پانچ کمپنیاں ہیں جو اسپتالوں کو آکسیجن فراہم کرتی ہیں، موجودہ حالات میں وہ اپنی 100 فیصد پیداوار دے رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کیسز بڑھے تو آکسیجن بنانے والی کمپنیوں پر دباؤ بڑھ جائے گا۔