اس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ کتےکےکاٹنےکے واقعات سے ایم پی ایز کا تعلق نہیں، معزز جج نے کہا کہ ہمیں پتا ہے یہ افسران فنڈ سےکسےکمیشن دیتے ہیں، ہمارا منہ نہ کھلوایا جائے تو بہتر رہےگا، عوام کا تحفظ کرنا ممبر صوبائی اسمبلی کا فرض ہے۔
عدالت نے کہا کہ کتے کے کاٹنے کا واقعہ جہاں پیش آیا وہاں کا ایم پی اے سینیٹ انتخابات میں بھی ووٹ نہیں دے سکے گا، واقعہ پیش آنے پر متعلقہ افسران کی تنخواہ بند اور سرپلس میں رکھا جائے گا۔
سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں سماعت کے موقع پر افسران نے رپورٹس پیش کیں جس پر عدالت نے عدم اطمینان اظہار کیا اور سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی