Get Alerts

توشہ خانہ، سائفر کیس: عمران خان  کی اپیلوں پر سماعت کے لیے خصوصی بینچ تشکیل

بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت ایک ہی بینچ کرے گا لیکن سماعتیں الگ الگ ہوں گی۔

توشہ خانہ، سائفر کیس: عمران خان  کی اپیلوں پر سماعت کے لیے خصوصی بینچ تشکیل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر، توشہ خانہ اور عدت نکاح کیس میں سزاؤں کے خلاف بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان، شاہ محمود قریشی اور بشری بی بی کی اپیلوں پر سماعت پیر (26 فروری) کے لیے مقررکردی گئیں ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار ہائیکورٹ نے تینوں کیسز سے متعلق اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت ایک ہی بینچ کرے گا لیکن سماعتیں الگ الگ ہوں گی۔

جبکہ سائفر کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی اپیلیں بھی پیر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کی اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اوربشریٰ بی بی کی اپیلوں پرخصوصی بنچ سماعت کرے گا۔