'آرمی چیف کو فوجیوں سے خطاب کرنا چاہیے، طلبہ سے نہیں'

سائفر کیس اتنا مضبوط ہے کہ اس کے ٹرائل میں عمران خان کو سزا ضرور سنائی جائے گی۔ کہا جا رہا ہے پی ٹی آئی انتخابات کا بائیکاٹ کر دے گی تاکہ الیکشن کو متنازعہ بنایا جا سکے اور انتخابات میں ناکامی سے بچا جا سکے۔

'آرمی چیف کو فوجیوں سے خطاب کرنا چاہیے، طلبہ سے نہیں'

الیکشن کے بعد ہارنے والی جماعت ضرور شور مچائے گی، اسی طرح آزاد امیدواروں کی ہارس ٹریڈنگ شروع ہو گی اور یہ سب باتیں جمہوریت کے منافی ہیں۔ سائفر کیس اتنا مضبوط ہے تو اس کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کیوں نہیں ہو رہا اور کیوں میڈیا کو اس پر بحث کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ آرمی چیف کا نوجوانوں سے ملنا اور سوالوں کے جواب دینا مناسب نہیں، انہیں فوجیوں کے سامنے خطاب کرنا چاہیے۔ یہ کہنا ہے نادیہ نقی کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں حسن ایوب نے کہا پی ٹی آئی بطور جماعت الیکشن میں حصہ نہیں لے گی تو ایسے میں اس کی مقبولیت کا کیا فائدہ ہو گا۔ ایک ایک حلقے میں پی ٹی آئی کے کئی کئی امیدوار مختلف انتخابی نشان کے ساتھ مدمقابل ہیں اس سے ووٹرز میں کنفیوژن پیدا ہو گی۔ سائفر کیس اتنا مضبوط ہے کہ اس کے ٹرائل میں عمران خان کو سزا ضرور سنائی جائے گی۔ کہا جا رہا ہے پی ٹی آئی انتخابات کا بائیکاٹ کر دے گی تاکہ الیکشن کو متنازعہ بنایا جا سکے اور انتخابات میں ناکامی سے بچا جا سکے۔

رپورٹر شاہد میتلا کے مطابق فوجی قیادت کو نوجوانوں سے انٹرایکشن کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی، یہ سلسلہ چلتا رہنا چاہیے۔ آرمی چیف نے کہا عوام فوج پر تنقید کرتے ہیں مگر فوج کے ہسپتالوں میں علاج کروانا پسند کرتے ہیں اور فوجی رہائشی کالونیوں میں رہنا چاہتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی طلبہ کے ساتھ ملاقات میں عمران خان کے حق میں نعرے نہیں لگے۔

پروگرام 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔