Get Alerts

اپوزیشن کا شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار پر اتفاق؟ فواد نے پی پی پی اور پی ایم ایل این پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگایا دیا

اپوزیشن کا شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار پر اتفاق؟ فواد نے پی پی پی اور پی ایم ایل این پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگایا دیا

حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد جب تک باقاعدہ طور پر سپیکر قومی اسمبلی کے حوالے نہیں کر دی جاتی، مجھے اس کا یقین نہیں آئے گا۔ اس کے بعد ووٹنگ اور اس کی گنتی کا دورانیہ بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے، افتخار احمد



 



عدم اعتماد اس کی نااہلی، بیڈ گورننس اور ان تمام وعدوں سے مکر جانے کی بنیاد پر لائی جا رہی ہے، جو اس نے قوم کیساتھ کئے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ نیا وزیراعظم قوانین میں ردوبدل کرے گا۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا 140 ممبران انھیں نئی قانون سازی کی اجازت دیں گے؟، افتخار احمد



 



اپوزیشن کو اب پیسے دے کر ووٹ لینے کی ضرورت نہیں، اگلے الیکشن کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔ ہارس ٹریڈنگ کے سر پر تحریک عدم اعتماد نہیں ہو سکتی، افتخار احمد



 



نواز شریف کا ماننا تھا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں تاکہ تیسری قوت کا احسان ہی نہیں لینا پڑے۔ پھر جو لوگ فیصلہ کرینگے وہ قابل قبول ہوگا۔ لیکن اپوزیشن میں بیٹھے لوگ اس مدت تک جانا ہی نہیں چاہتے۔ اس لئے اب تحریک عدم اعتماد کو لانے کا فیصلہ ہو رہا ہے، افتخار احمد