Get Alerts

عمران خان نے بھارتی فلم کا ڈائیلاگ مرزا غالب کا شعر بنا کر ٹویٹ کر دیا

عمران خان نے بھارتی فلم کا ڈائیلاگ مرزا غالب کا شعر بنا کر ٹویٹ کر دیا
سابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی فلم کا ڈائیلاگ مرزا غالب کا شعر بنا کر ٹویٹ کر دیا، تاہم غلطی کا احساس ہونے پر ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔

عمران خان نے مرزا غالب سے منسوب شعر ٹوئٹ کیا جو اس طرح تھا، معلوم نہ تھا،

اتنا کچھ ہے گھر میں بیچنے کےلیے ، زمین سے لے کر ضمیر تک سب بِک رہا ہے۔۔۔!

اصل میں یہ نہ تو مرزا غالب کا شعر ہے اور نہ ہی کسی اور کا بلکہ یہ بالی وڈ میں بنائی گئی فلم ' مرزا غالب' میں غالب کا مکالمہ ہے، فلم میں غالب کا کردار نصیر الدین شاہ نے ادا کیا تھا جو خالصتاً فلم کے رائٹر کا لکھا گیا ایک ڈائیلاگ تھا۔

یاد رہے کہ عمران خان ماضی میں بھی غلط لوگوں سے منسوب اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر چکے ہیں۔



اس ٹویٹ کے ساتھ عمران خان نے مولانا فضل الرحمن ، شہباز شریف اور آصف زرداری کی تصویر بھی لگائی اور کہا کہ جب قومیں اپنے نظریات اور اپنے وجود کے مقصد سے دور ہوجائیں تو وہ ناکام ہوجاتی ہیں، مرزا غالب کے یہ الفاظ اس وقت کے ہیں جب ہم برطانوی غلامی میں جانے والے تھے، مگر امریکی سازش سے آنے والی امپورٹڈ حکومت کے اقدامات نے ثابت کردیا کہ یہ بات آج بھی سچ ہے۔