نامعلوم شخص نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پانی کی بوتل دے ماری

نامعلوم شخص نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پانی کی بوتل دے ماری
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد عدالت میں پیشی کے موقع پر کسی نے پانی کی بوتل ان پر پھینک دی۔

پیر کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سپریم کورٹ میں کوئٹہ کے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کیس کے سلسلے میں پیش ہوئے۔ بعد ازاں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس  میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر عمران خان سیکیورٹی کے حصار میں بلٹ پروف شیٹس سے گھرے عدالتی احاطے میں داخل ہوئے۔ اسی دوران مبینہ طور پر ایک نامعلوم شخص نے عمران خان پر پانی کی بوتل پھینکی تاہم سابق وزیراعظم پانی کی بوتل لگنے سے بچ گئے اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

اسلام آباد پولیس تاحال بوتل پھینکے والے شخص کی شناخت نہ کرسکی۔

https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1683385610961297408?s=20

عمران خان توشہ خانہ فوجداری کیس میں حاضری کیلئے اسلام آباد کے جی 11 مرکز میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی نئی عمارت میں پیش ہوئے جو حال ہی میں ایف 8 سے یہاں منتقل کی گئی تھی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں حاضری لگانے کے بعد واپس جانے کی اجازت دیدی۔

پاکستان میں سیاستدانوں پر جوتے، سیاہی اور انڈے برسانے کی ٹائم لائن

11 مارچ 2018 کو سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور کے جامعہ نعیمیہ مدرسہ میں مہمان خصوصی تھے جب دو افراد نے ان پر جوتے پھینکے۔

13 مارچ 2018 کو گجرات میں جلسے کے دوران پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں پر جوتا پھینکا گیا۔

10 مارچ 2018 کو سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ان پر سیاہی پھینکی تھی۔

15 مارچ 2021 کو لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما شہباز گل پر دو انڈے اور کالی سیاہی پھینکی گئی جب وہ عدالت میں سماعت کے لیے پہنچے۔