سوشل میڈیا پر وائرل خبر کے مطابق اداکارہ صائمہ نور نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے، اس خبر کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکن اداکارہ صائمہ نور کو پارٹی جوائن کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

تاحال اداکارہ کی جانب سے ایسی کسی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ اداکارہ صائمہ نور نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔