سپر ٹیکس | کارکن ارسلان خان کیس | ڈسکہ دھاندلی رپورٹ | پنجاب ضمنی الیکشن | چینی ڈالر

سپر ٹیکس | کارکن ارسلان خان کیس | ڈسکہ دھاندلی رپورٹ | پنجاب ضمنی الیکشن | چینی ڈالر

ڈسکہ ضمنی الیکشن دھاندلی: جن افسران نے تحریک انصاف حکومت کی دھاندلی میں مدد کی تھی لاہور ہائیکورٹ نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹے آرڈر میں انکوائری کو ہی روک دیا ہے۔ جسٹس شجاعت علی صاحب نے بھی شجاعت کا مظاہرہ کیا ہے تاکہ یہ معلوم ہی نہ ہوسکے کے آخر میں ہواکیا تھا، مطیع اللہ جان



 



پاکستان کے انتخابی نظام میں عدالتوں کی مداخلت بہت زیادہ ہے ہم اس کا تقابل جب ہندوستان سے کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے وہاں پر تو جب الیکشنز کا اعلان ہوجاتا ہے اور جب تک رزلٹ آنہیں جاتے عدالتیں انتخابی معاملات سے متعلق کیس سنتی ہی نہیں ہیں۔ ہمارے ہاں اس معاملے میں عدالتیں کافی لبرل ہیں، احمد بلال محبوب



 



لیکشن کمیشن کے سٹاف کو سٹریٹجک کمیونی کیشن اور رائٹنگ کی کلاسیں لینی چاہیں۔ ہمارے یہاں فلموں اور ڈراموں کے ڈائیلاگ لکھنے کا نیا کٹا کھل چکا ہے میں اس سے اتفاق نہیں کرتی یہ پروفیشنل رپورٹ تھی اس کو بھی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کی طرح لکھے جانا چاہیے تھا، فوزیہ یزدانی