لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف پر 'بڑی منظم دھاندلی' میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔
جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ لوکل سطح پر دھاندلی ہوئی یا پی ٹی آئی کے لوکل ذمہ داران یا مقامی انتظامیہ ملوث ہے تو ایسا بالکل نہیں ہوا تھا۔ اس میں ایجنسیز ملوث تھیں جو عمران خان کے ماتحت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اعلیٰ ترین دفتر یعنی وزیراعظم آفس، جس پر عمران خان قبضہ کر کے بیٹھا ہوا ہے۔ وہاں سے ہدایات کے بغیر ایک سوئی بھی نہیں ہل سکتی۔
مریم نواز نے کہا کہ میرے پاس نام آچکے ہیں اور میں الیکشن کمیشن کے پاس موجود ثبوتوں کے سامنے آنے کا انتظار کررہی ہوں اور چاہتی ہوں کہ یہ خود سچ بتادیں شرمندگی سے بچ جائیں ورنہ وہ حقائق مجھے خود عوام کے سامنے لانا پڑیں گے کیس طرح 20 میں سے چند پریزائڈنگ افسران کو پوری رات گاڑیوں میں گھمایا گیا اور ان سے نتائج تبدیل کروائے گئے۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باقی پریزائڈنگ افسران کو ایک ڈیرے پر لے جا یا گیا وہاں پی ٹی آئی کا کون کون رکن موجود تھا وہاں کس کس ایجنسیز کا کون کون سا رکن موجود تھا میں اچھی طرح جانتی ہوں، اگر یہ چیزیں ایکسپوز نہ کیں تو میں کردوں گی۔