چین جہاں سے کرونا وائرس نے عالمی وبا بننے کی جانب اپنا سفر شروع کیا تھا پچھلے دنوں کرونا سے محفوظ ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم اب تشویش ناک صورتحال سامنے آرہی ہے اور کرونا کے کیسز پھر سے سامنے آرہے ہیں۔
دوسری لہر میں اب تک 78 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس ہفتے کے دوران اب تک 7 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے اور وہ تمام ووہان میں ہلاک ہوئے جس کو کرونا فری قراردے دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ چین نے ووہان سے کرونا کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔