وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ میں جلسہ کے حوالے سے اپنے اہم پیغام میں خود کو نیکی اور اپوزیشن کو برائی قرار دیدیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام 27 مارچ کو میرے ساتھ نکلے تاکہ یہ پیغام دیا جائے کہ ہم بدی کے ساتھ نہیں بلکہ بدی کے خلاف ہیں۔
قوم کے نام اہم پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ قوم چوری کے پیسوں سے عوامی نمائندوں کے ضمیر خریدنے والوں کے خلاف ہے، اس لیے عوام میرے ساتھ نکلے تاکہ آئندہ جمہوریت کو ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے نقصان نہ پہنچایا جائے۔
https://twitter.com/PTIofficial/status/1506885611927527429
وزیراعظم عمران خان نے ایک دفعہ پھر مذہب کا سہارا لیتے ہوئے اپوزیشن پر تنقید کی اور کہا کہ اللہ قرآن میں حکم دیتا ہے کہ تم نے اچھائی کے ساتھ اور بدی کے خلاف کھڑے ہونا ہے، اسی سے ایک معاشرہ زندہ رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساری عوام کے سامنے اس ملک میں ڈاکوؤں کا ٹولہ جو 30 سال سے اس ملک کو لوٹ رہا ہے ، کرپشن کر رہا ہے اور پیسے باہر بھیج رہا ہے ، اس نے اکٹھے ہوکر عوامی نمائندوں کے ضمیر کی قیمتیں لگائی ہیں ، ان کو کھلے عام خرید رہے ہیں۔