پی ڈی ایم ملتان جلسے کیئے اپوزیشن کارکنان کی گرفتاریوں اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی کے ساتھ ہی سیاسی ماحول بھی گرم ہوگیا ہے اور حکومت اور اپوزیشن ملتان جلسے پر ایک دوسرے کے سامنے ڈٹ گئی ہیں۔
حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہیں دی ہے تو وہیں پی ڈی ایم جماعتیں ہر حال میں جلسے کرنے پر بضد ہیں اور انہوں نے واضح کیا ہے چاہے اسٹیڈیم میں ہو یا کسی سڑک پر لیکن ملتان میں جلسہ ہوگا جبکہ متعدد اپوزشین کو روکنے کے لیے متعدد کارکنان کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
آج کے جلسے کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو بھی شریک ہوں گی جسے ان کے سیاسی کیریئر کا آغاز سمجھا جارہا ہے۔