Get Alerts

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ سے وفاقی وزرا کے غائب ہونے کی وزیراعظم سے شکایت

غلام مصطفیٰ شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو خط لکھ دیا,خط میں لکھا ہے کہ ایوان سے وقفہ سوالات کے دوران وزرا کی غیر حاضری کا تشویش ناک مسسئلہ آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ سے وفاقی وزرا کے غائب ہونے کی وزیراعظم سے شکایت

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو خط لکھ کر پارلیمنٹ سے وفاقی وزرا کے غائب  ہونے کی شکایت کردی۔

ڈپٹی اسپیکر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ایوان سے وقفہ سوالات کے دوران وزرا کی غیر حاضری کا تشویش ناک مسسئلہ آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔

ڈپٹی اسپیکر نے اپنے خط میں 20 مارچ کو وزارت توانائی اور مواصلات کے وزراء اور پارلیمانی سیکریٹریز کے غائب رہنے کا حوالہ دیا اور کہا کہ وزراء اور پارلیمانی سیکریٹریز کا ایوان سے غائب رہنا پارلیمانی روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وزراء کی غیر حاضری سے اہم نوعیت کے عوامی مسائل پر بات نہ ہو سکی۔وزراء کی غیر موجودگی کا معاملہ فوری حل طلب ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ قومی وسائل کے استعمال کے باوجود وزراء کی عدم دلچسپی سے ایوان کی کارروائی کا مقصد پورا نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت اراکین کے سوالات کے جواب دینا کابینہ کی مجموعی زمہ داری ہے ڈپٹی اسپیکر کا خط میں وزیراعظم سے مسلئے کے فوری حل کا مطالبہ کردیا۔