حکومت نے نواز شریف کو مارنے کی کوشش کی: ایمان مزاری

حکومت نے نواز شریف کو مارنے کی کوشش کی: ایمان مزاری
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری بھی نواز شریف کے حق میں میدان میں آگئیں۔

https://twitter.com/ImaanZHazir/status/1187232623531302913?s=20

ایمان مزاری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نواز شریف کو مارنے کی کوشش کی اور اب وہ آخری لمحے میں نقصان کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ انہیں احساس ہو گیا ہے کہ اگر نواز شریف کو ان کی نگرانی میں کچھ ہو گیا تو عوام انہیں کچا چبا جائے گی۔

ایمان زینب مزاری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ جو بھی ہو، ان کی صحت یابی کیلئے میری دعائیں انکے ساتھ ہیں، ریاست اب بھی جوابدہ ہے کہ معاملہ اس نہج تک کس طرح پہنچا ؟