تفصیلات کے مطابق شفاعت علی نے مری سانحے کے بعد ' بائیکاٹ مری' کا ٹویٹ کیا۔
Boycott Murree
— Shafaat Ali (@iamshafaatali) January 10, 2022
شفاعت علی کے اس ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایمان مزاری نے لکھا کہ 'حکومت مری میں داخلے کی نگرانی/ریگولیٹ نہیں کر سکی، حقیقت یہ ہے کہ ایک حکومتی وزیر سیاحوں کے مری جانے کے لیے مزید حوصلہ افزائی فراہم کر رہے تھے، فوج سو رہی تھی کہ اس کے محلے میں لوگ اپنی گاڑیوں میں مر رہے تھے جبکہ حکومت کی جانب سے تیاری اور حکمت عملی کا فقدان تھا۔'
5th gen warfare:
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) January 10, 2022
Govt couldnt monitor/regulate entry into Murree (in fact a minister was encouraging more to go); army was asleep as ppl in its neighbourhood were dying in their cars; lack of preparedness & strategy on part of gov.
Deflecting like this isnt stupid - it is evil. https://t.co/laa0cWhOmc
ایمان مزاری کے اس ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے شفاعت علی نے لکھا کہ 'جب انتظامیہ پہ تنقید کی تو شاید آپ محو استراحت تھی۔ پبلک بنچوں پر کیلیں ٹھوکنے سے لے کر، برف باری میں لوگوں کی گاڑیاں 5 5 ہزار کے کر چھڑانے تک، روم رینٹ پچاس ہزار تک بڑھانے تک، خواتین سے بد تمیزی کرنے سے لے کر پارکنگ کے 1000 چارج کرنے تک مری کی ہوٹل مافیا کا بائیکاٹ ضروری ہے۔'
جب انتظامیہ پہ تنقید کی تو شاید آپ محو استراحت تھی۔ پبلک بنچوں پر کیلیں ٹھوکنے سے لے کر، برف باری میں لوگوں کی گاڑیاں 5 5 ہزار کے کر چھڑانے تک، روم رینٹ پچاس ہزار تک بڑھانے تک، خواتین سے بد تمیزی کرنے سے لے کر پارکنگ کے 1000 چارج کرنے تک مری کی ہوٹل مافیا کا بائکاٹ ضروری ہے۔ https://t.co/eAgMiZeLdj
— Shafaat Ali (@iamshafaatali) January 10, 2022
شفاعت علی کے اس جواب پر ایمان مزاری نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ 'شایدآپ کومیری بات سمجھ نہیں آئی،جب یہ سب ہورہاتھاتو ریاست کہاں تھی؟ ذمہ داری ریاست کی تھی جو سیاحت کوفروغ دینا چاہتی تھی لیکن جب سیاح آگئےتوریاست کہہ رہی ہم تیار نہیں تھےاور ذمہٰ داری سیاحوں اور ہوٹل مالکان پر ڈال کر بری ہورہے، ریاست نےکونساگورنر ہاؤسز اور فوجی میس کےدروازےکھولے؟'
شایدآپ کومیری بات سمجھ نہیں آئی،جب یہ سب ہورہاتھاتو ریاست کہاں تھی؟ ذمہ داری ریاست کی تھی جو سیاحت کوفروغ دینا چاہتی تھی لیکن جب سیاح آگئےتوریاست کہہ رہی ہم تیار نہیں تھےاور ذمہٰ داری سیاحوں اور ہوٹل مالکان پر ڈال کر بری ہورہے، ریاست نےکونساگورنر ہاؤسز اور فوجی میس کےدروازےکھولے؟ https://t.co/QbWWzc5GIS
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) January 10, 2022
اس پر جواب دیتے ہوئے شفاعت علی نے لکھا کہ'دیگر درخواست یہ ہے کہ اپنی دلیل دیتے ہوئے گالی دینے سے اجتناب کریں۔ شکریہ'
دیگر درخواست یہ ہے کہ اپنی دلیل دیتے ہوئے گالی دینے سے اجتناب کریں۔ شکریہ https://t.co/HySCFr70UX
— Shafaat Ali (@iamshafaatali) January 10, 2022
شفاعت علی کے اس ٹویٹ کے جواب میں ایمان مزاری نے لکھا کہ 'اختلاف اور تنقید گالی نہیں ہوتی... میں آپ سے مُکالمہ کررہی ہوں اور کہیں گالی نہیں دی۔ اختلاف اور تنقید کو برداشت کرنے کا حوصلہ ہونا چاہئے، گالی کا الزام لگا کر بحث کا رُخ غلط طرف نہیں لے جانا چاہئیے۔'
اختلاف اور تنقید گالی نہیں ہوتی... میں آپ سے مُکالمہ کررہی ہوں اور کہیں گالی نہیں دی۔ اختلاف اور تنقید کو برداشت کرنے کا حوصلہ ہونا چاہئے، گالی کا الزام لگا کر بحث کا رُخ غلط طرف نہیں لے جانا چاہئیے۔ https://t.co/ByaQ7HVkN5
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) January 10, 2022
دونوں شخصیات کے درمیان تکرار کا یہ سلسلہ یہیں نہیں رکا، اس ٹویٹ کے جواب میں شفاعت علی نے لکھا کہ 'مکالمہ بصد شوق، مگر ففتھ جنریشن کے الفاظ آپ انکو کہیں جو اس کام کے پیسے لیتے ہیں۔ نیز اختلاف فکر کیلئے stupid اور evil جیسے الفاظ دوران مکالمہ مترادفات میں استعمال کریں۔'
مکالمہ بصد شوق، مگر ففتھ جنریشن کے الفاظ آپ انکو کہیں جو اس کام کے پیسے لیتے ہیں۔ نیز اختلاف فکر کیلئے stupid اور evil جیسے الفاظ دوران مکالمہ مترادفات میں استعمال کریں۔ https://t.co/33FgiIrn1r
— Shafaat Ali (@iamshafaatali) January 10, 2022
دونوں شخصیات کے درمیان اس حوالے سے بحث جاری ہے۔ تاہم ایمان مزاری نے ابھی تک شفاعت علی کی آخری ٹویٹ کا جواب نہیں دیا۔