Get Alerts

چوڑا کہنے پر شکایت کی تو افسر نے ملازم کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

چوڑا کہنے پر شکایت کی تو افسر نے ملازم کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا
وزارت صنعت وپیدار کے ایک افسر نے مسیحی ملازم کی سرزنش کے دوران اسے گالیاں دیں اور چوُڑا کہا ۔ تاہم ملازم کی طرف سے شکایت کرنے پر اس کے خلاف کارروائی کرنے کا خط نکال دیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق مشتاق مسیح وزرات صنعت و پیداوار میں خاکروب تھا جسے محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان غنی خٹک نے دفتر بلا کر سرزنش کی۔ انہوں نے اسے گالیاں دیاں اور لفظ 'چوڑا' کہہ کر اسے لعن طعن کی۔ جس پر ملازم نے وزرات کے نام خط میں اس کے خلاف شکایت درج کی۔

اس شکایت کے جوان میں محکمہ نے مشتاق مسیح کو دفتر میں 3 بجے موجود نا ہونے اور واش روم صاف نہ کرنے کی مد میں نوٹس جاری کر دیا۔ انہیں دفتر بلا کر اس پر وضاحت طلب کر لی اور حاضر نہ ہونے پر کاروائی کا عندیہ دے دیا۔