
متحدہ عرب امارات نے ہفتہ کے روز ایک غیرمعمولی اقدام کرتے ہوئے ملک میں ہندوؤں کے پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا- سعودی عرب میں مندر قائم کرنے پر مکمل پابندی عائد ہے جب کہ بحرین، اومان اور یمن میں ہندوؤں کے چند ہی مندر قائم ہیں- متحدہ عرب امارات نے مذہبی رواداری اور آزادیوں کو فروغ دینے کی جانب اہم پیشرفت کی ہے جو ایک بہتر مستقبل کی علامت ہے-