Get Alerts

عالمی شہرت یافتہ دانشور نوم چومسکی نےعمران خان کا "سازش" کا بیانیہ مسترد کر دیا

عالمی شہرت یافتہ دانشور نوم چومسکی نےعمران خان کا
امریکی پالیسیوں کے شدید ناقد عالمی شہریت یافتہ دانشور نوم چومسکی نے عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے امریکی سازش کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

امریکی ماہر لسانیات، تاریخ دان، فلسفی اور اسکالر نوم چومسکی کا کہنا ہے عمران خان کی حکومت کیخلاف سازش کے الزامات درست نہیں۔ عمران خان کے خلاف بغاوت کا بھی کوئی معنی خیز ثبوت نہیں۔ دھمکی آمیز خط کو بغاوت کے ثبوت کے طور پر استعمال کرنا بے معنی ہے۔

نوم چومسکی نے کہا امریکا کُلی طور پر طاقتور نہیں۔ امریکا طاقتور ہے لیکن ایسا بھی کچھ نہیں جیسا کہ اکثر مانا جاتا ہے۔ دنیا میں ہونے والی ہر چیز کو سی آئی اے یا کسی شیطانی مغربی منصوبے سے منسوب کرنے کا رجحان ہے۔ عمران خان حکومت کے خلاف بغاوت کے دعوے کی حمایت میں کوئی بامعنی ثبوت نہیں دیکھا۔

نوم چومسکی نے امریکا میں سابق سفیر اسد مجید کی کیبل بطور ثبوت پیش کرنے کو رد کر دیا، کہا امریکا میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید کی کیبل بنیادی ثبوت نہیں۔ اس طرح کے دھمکی آمیز پیغامات جاری کرنے سے حکومتیں تبدیلی نہیں ہوتیں۔ اس منطق کے مطابق تو پوری دنیا میں حکومتی تبدیلیوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ یہ بالکل بے معنی سی بات ہے۔

پروفیسر نوم چومسکی نے بھارت کے حوالے سے بھی کہا کہ بھارت کرتارپور راہداری کے حوالے سے غلط بیانی سے گریز کرے اور اپنی مذہبی اقلیتوں اورعبادت گاہوں کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔

پروفیسر نوم چومسکی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ نوم چومسکی نے ہمیشہ امریکی سامراج کے خلاف کھل کر بات کی ہے تاہم ان کی جانب سے عمران خان کے امریکی سازش کے الزامات کا رد کرنا ثابت کرتا ہے کہ عمران خان کے اس بیانیے میں اب کوئی جان نہیں رہی۔

https://twitter.com/Razarumi/status/1518227542410510338

https://twitter.com/asian_mirror_1/status/1518469933235060736

https://twitter.com/OsintTv/status/1518287995799019527

https://twitter.com/MinuteMirrorpk/status/1518522201196048384

https://twitter.com/ammaralijan/status/1518343628547977216

https://twitter.com/Tooba_Sd/status/1518507849479258112