'نواز شریف آپسی لڑائی چھوڑ کر تمام تر توجہ ملکی معیشت پر دینا چاہتے ہیں'

پارٹی کا یہ خیال ہے کہ الیکشن کا شیڈول آ جائے اس کے بعد وطن واپس آئیں، یہ سیاسی ٹائمنگ کی بات ہے کہ مجھے کب واپس جانا چاہئیے۔ نواز شریف نے کہا عمران خان کو ہم لکھ کر دینے کو تیار ہو گئے تھے کہ جولائی میں انتخابات کروا دیں گے مگر وہ نہیں مانے۔

'نواز شریف آپسی لڑائی چھوڑ کر تمام تر توجہ ملکی معیشت پر دینا چاہتے ہیں'

لندن میں نواز شریف سے ون آن ون ملاقات میں مجھے ذرا برابر نہیں لگا کہ وہ پاکستان نہیں آ رہے، یہی لگا ہے کہ جیسے ان کا سوٹ کیس پیک پڑا ہے۔ وطن واپس آ کر انہیں کسی سنگین قانونی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، انہوں نے واپس آ کر بس اپیل فائل کرنی ہے اور حفاظتی ضمانت لینی ہے۔ نواز شریف کے خیال میں ہمیں اب آپس میں لڑائی نہیں کرنی چاہئیے اور ملکی معیشت کی بحالی پر توجہ مرکوز کرنی چاہئیے۔ یہ کہنا ہے مزمل سہروردی کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ ملاقات میں نواز شریف نے انہیں بتایا کہ پارٹی کا یہ خیال ہے کہ الیکشن کا شیڈول آ جائے اس کے بعد وطن واپس آئیں، یہ سیاسی ٹائمنگ کی بات ہے کہ مجھے کب واپس جانا چاہئیے۔ نواز شریف نے کہا عمران خان کو ہم لکھ کر دینے کو تیار ہو گئے تھے کہ جولائی میں انتخابات کروا دیں گے مگر وہ نہیں مانے۔

حسن ایوب کے مطابق عمران خان کے خلاف جس قسم کے سنگین مقدمات درج ہو چکے ہیں تمام تر سہولت کاری کے باوجود ان کی رہائی میں ایک سال تک کا وقت لگ سکتا ہے، بہتر ہے چیئرمین پی ٹی آئی قید کی عادت ڈال لیں کیونکہ اب ان کی سہولت کاری بھی ختم ہونے جا رہی ہے۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔