Get Alerts

ملک بھر میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

ملک بھر میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے ملک کے مغربی بالائی علاقوں میں داخل ہو گا جس کے باعث ملک کے بیشتر پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

اتوار کو کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، نوکنڈی، دالبندین، نوشکی، تربت، پنجگور، گوادر، پسنی، جیوانی، لسبیلہ، قلات، خضدار، مستونگ،نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان، سبی، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، کراچی، دادو، جامشورو، میرپورخاص اور خیرپور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی ہو سکتی ہے۔

اتوار سے منگل کے دوران اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم ،وزیرستان، کوہاٹ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس دوران سیاحتی مقا مات مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، حویلیاں، راولا کوٹ، ناران، کاغان، ہنزہ، گلگت، اسکردو، استور، چترال، دیر، سوات اور مالم جبہ میں اچھی برفباری جبکہ کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ، ہرنائی اور چمن میں بھی موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

ممکنہ اثرات

پنجاب کے شہری علاقوں میں سموگ کی موجودہ صورتحال اور بارانی علاقوں میں پانی کی قلت میں کمی کا امکان ہے۔ بارشیں خاص طور پر گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

موسلا دھار بارش کے باعث سبی، بولان، قلات، خضدار، نصیر آباد اور کوہلو کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

برفباری کے باعث مری، گلیات، کاغان، ناران، دیر، سوات، چترال، استور، سکردو، ہنزہ، گلگت، نیلم ویلی، باغ اور حویلی کے اضلاع میں رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔