آئی ایم ایف اور پاکستان: حفیظ شیخ اتنی آسانی سے سینیٹ الیکشن ہارنے والے نہیں، خبر سے آگے میں پیش گوئی

آئی ایم ایف اور پاکستان: حفیظ شیخ اتنی آسانی سے سینیٹ الیکشن ہارنے والے نہیں، خبر سے آگے میں پیش گوئی
پاکستان میں مارچ کا مہہینہ بہت اہم ہے جہاں ایک طرف اپوزیشن مارچ کے مہینے میں مارچ کا کہہ چکی ہے تو دوسری جانب سینیٹ الیکشن سے لے کر ضمنی الیکشنوں تک سب مارچ میں ہی ہے۔ ایسے میں سینیٹ الیکشن کا سب سے اہم ترین میچ  پی ڈی ایم کے امیدوار برائے چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور تحریک انصاف کے امیدوار برائے سینیٹ حفیظ شیخ کے درمیان ہوگا۔ حفیظ شیخ اس وقت پاکستان کے وزیر خزانہ ہیں۔ اور پاکستان ایک جانب فیٹف سے  جان چھڑانے کی کوشش کر رہا ہے تو دوسری جانب آئی ایم ایف سے ڈیل کا سسلسلہ چل رہا ہے۔

اس سب کے حوالے سے نیا دور کے پروگرام خبر سے آگے میں اہم تجزیئے ہوئے۔ سینیر تجزیہ کار اور صحافی شہباز رانا نے کہا کہ  اس وقت تحریک انصاف کے پاس  حفیظ شیخ اور رضا باقر کے علاوہ کوئی  فرد ایسا نہیں جس کا عالمی مالیاتی ااداروں کے ساتھ ڈیلنگ اور ان کے لیئے کام کرنے کا تجربہ ہو۔ اسد عمر ہوں یا پھر حماد اظہر ہوں انکے پاس ایسا کوئی تجربہ نہیں ہے۔ تو اب اگر حفیظ شیخ ہار جاتے ہیں تو کیا رضا باقر کو وزیر اعظم کا مشیر بنایا جائے گا اور ان سے ملک چلایا گیا؟ تو اس لیے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ حفیظ شیخ جہاں سے طاقت پاتے ہیں وہ انہیں ہارنے نہیں دیں گے۔ کیونکہ وہ اگلی ڈیلز میں بہت ضروری ہیں۔