الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 43 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے جس پر تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی تاہم آج الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر اور ریاض فتیانہ پر مشتمل 2 رکنی وفد نے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہم 45 اراکین قومی اسمبلی اپنی درخواست واپس لے رہے ہیں، اسپیکر اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو استعفی واپس لینے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسپیکر قومی اسمبلی اگر ہمارے استعفے منظور کرتے ہیں تو ہمیں ڈی نوٹیفائی نہ کیا جائے۔
پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفے چار مرحلوں میں منظور کئے گئے.پہلے میں 10، دوسرے اور تیسرے مرحلے میں 35، 35اور پھر 43 استعفے منظور کئے گئے.