کسی بھی ادارے کی اتنی انا نہیں ہونی چاہئیے کہ کسی کے بیان سے ان کی انا کو نقصان پہنچے تاہم الیکشن کمیشن کے افسران کے خاندان کو کافی عرصے سے دھمکیاں مل رہی تھیں جس کی وجہ سے وہ خوف زدہ تھے، فوزیہ یزدانی
قانون کے اعتبار سے فواد چودھری نے لوگوں کو اکسایا ہے۔ گورنر سلمان تاثیر کے قاتل کو بھی کسی نے قتل پر اکسایا تھا۔ جب آپ کسی کے خاندان کے خلاف لوگوں کو اکساتے ہیں تو یہ جرم قرار پاتا ہے۔
فرخ حبیب نے اپنے اقدام سے کار سرکارمیں مداخلت کرنے کی کوشش کی۔ عمران خان اور ان کی جماعت کا یہ ٹریک ریکارڈ ہے کہ وہ افسران کو دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔ عمران خان نے جج زیبا چودھری کو بھی خطرناک دھمکیاں دی تھیں، مرتضی سولنگی