Get Alerts

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کو غنڈہ گردی مہنگی پڑ گئی، مقدمہ درج

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کو غنڈہ گردی مہنگی پڑ گئی، مقدمہ درج
کراچی: حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کے خلاف پولیس کو دھمکانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملک شہزاد اعوان سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 116 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ملک شہزاد اعوان کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں رکن سندھ اسمبلی آئی جی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو دھمکیاں دے رہے تھے۔

اپنی ویڈیو میں شہزاد اعوان نے پولیس افسران کو چوک پر الٹا لٹکانے کی دھمکیاں دی تھیں، دھمکیاں دینے پر تھانہ اتحاد ٹاؤن میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں دھمکیاں دینے کی دفعات درج کی گئی ہیں۔