پاکستان نے گورونانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن سے قبل سکھوں کا 185 سال قدیم گوردوارہ چوا صاحب کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق گورونانک دیو جی کے جنم دن سے پہلے دو گوردوارے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا ان میں ایک گوردوارہ چوا صاحب ہے جبکہ دوسرا گورداورہ کھارا صاحب ہے جو نوشہرہ ورکاں میں واقع ہے۔
واضح رہے کہ گوردوارہ چوا صاحب کافی قدیم ہے اور سکھوں کی طرف سے متعدد بار یہ مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ اس مقام کو بھی درشن دیدار کے لیے کھولا جائے، گوردوارہ چوا صاحب 1834 میں تعمیر ہوا تھا۔