ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے ورکر ہیں تو ویڈیوز بھی ان ہی کے ساتھ بناتے ہیں۔
ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے گذشتہ چند ماہ میں پاکستانی سیاست اور سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ پہلے دفتر خارجہ اور پھر مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ کی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ لائیو ویڈیو کال کی ویڈیو نے پاکستانی میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
حال ہی میں ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے نجی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ویڈیوزپر بات کرتے ہوئے کہا کہ معاملات کو پی ٹی آئی سے نہ جوڑا جائے، ہم پی ٹی آئی کے ورکر ہیں تو ویڈیوز بھی ان ہی کے ساتھ بناتے ہیں۔
حریم شاہ نے کہا ہم کل بھی خان صاحب کے ساتھ تھے آج بھی خان صاحب کے ساتھ ہیں، میری پوری فیملی تحریک انصاف میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سے منسوب سوشل میڈیا پر پیغامات جھوٹے ہیں، میری ویڈیوز سے کسی کو کیا فرق پڑتا ہے ان ہی لوگوں سے پوچھیں۔ ابھی تک میں نے کسی کو کوئی دھمکی نہیں دی، اگر کبھی بات کروں گی تو ثبوتوں کے ساتھ کروں گی۔
سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں وہ کسی مرد کی گود میں بیٹھی ہوئی نظر آ رہی ہیں تاہم آدمی کا چہرہ نظر نہیں آ رہا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس تصویر کے حوالے سے حریم شاہ نے کہا کہ ہماری تصویریں ایڈٹ کی جا رہی ہیں اور ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔