کورونا وائرس کا شکار وزیراعظم عمران خان نے خود کو سیلف آئسو لیٹ کرنے کی بجائے وزراء سے ملاقاتیں کیں۔ آئسولیشن میں موجود وزیراعظم عمران خان نے اپنی رہائشگاہ پر حکومتی میڈیا ٹیم اور کچھ وزراء سے ملاقات کی ہے۔
سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کی ایک تصویر جاری کی گئی ہے۔
شبلی فراز نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیراعظم بنی گالہ میں اپنی میڈیا ٹیم کے ہمراہ۔
سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وزیراعظم عمران خان کے علاوہ ذلفی بخاری اور سینیٹر فیصل جاوید بھی نمایاں ہیں۔
https://twitter.com/shiblifaraz/status/1375024974793162754
دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بھی وزیراعظم کی قرنطینہ کے دوران کی ایک تصویر جاری کی تھی