پنجاب میں کرونا کے 8 نئے کیسز، کل تعداد 245 ہوگئی، وزیر خارجہ قرنطینہ میں

پنجاب میں کرونا کے 8 نئے کیسز، کل تعداد 245 ہوگئی، وزیر خارجہ قرنطینہ میں
پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 8 کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 245 ہو گئی ہے۔


پنجاب میں اب تک 34 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ بلوچستان میں 16، خیبرپختونخوا میں 16، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں تین افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سندھ میں یہ تعداد 172 ہوچکی ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے دورے سے واپس آئے ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ وہ پانچ روز بعد اپنا ٹیسٹ کرائیں گے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان نے کل قوم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیتے ہوئے اپنے خطاب میں متنبہ کیا تھ اکہ قوم کرونا وائرس کی وبا کے پھیلنے کے لئے تیار رہے۔