وزارت داخلہ نے تحریک انصاف کو جلسے کے لیے دو مقامات کا آپشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ پی ٹی آئی کو ایف نائن پارک اور پریڈ گراونڈ پر جلسے کی اجازت دینے پر غور کررہی ہے۔
وزارت داخلہ کے مجوزہ پلان کے مطابق پی ٹی آئی دونوں مقامات میں سے جہاں چاہے جلسہ کر سکتی ہے لیکن اس کے لیے پی ٹی آئی سے 'آئیں اور جلسہ کرکے جائیں' کی ضمانت لی جائے گی ۔
مجوزہ پلان کے تحت جلسے کے لیے کسی بھی سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی شرط بھی شامل ہو گی، اسلام آباد انتظامیہ سے معاملات میں تعاون کی شرط بھی شامل ہو گی ۔
واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو مجوزہ پلان سمیت عدالت میں طلب کر رکھا ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شرکاء کی تعداد دیکھ کر کہا کہ کدھر گئے 20 لاکھ افراد؟
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب بھر سے کُل ملا کر 500 افراد نہیں نکلے، لگتا ہے خیبر پختون خوا نے بھی فتنہ خان کی کال پر کان نہیں دھرے۔
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1529390086885978115
مریم نواز نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ عوام نے فتنے کو ناصرف پہچان لیا بلکہ اس کا راستہ روک دیا۔
اُنہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پر خوار اور موصوف ہیلی کاپٹر پر سوار! بُری بات!۔