حساس اداروں کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عمران خان کے آزادی مارچ کے اسلام آباد میں استقبال کیلئے اس وقت کم از کم 1400 پی ٹی آئی کارکنوں کے موجود ہونے کی اطلاعات ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس وقت اسلام آباد کے مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کارکنوں کی کل تعداد 1400 ہے۔ زیادہ سے زیادہ طاقت فیض آباد میں ہے جو تقریباً 700 ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں کل کارکنوں کی تعداد تقریباً 15 سے 16 سو ہے جبکہ مری یہ تعداد 1100 کے قریب سامنے آئی ہے۔
https://twitter.com/PTIofficial/status/1529430689665404928?s=20&t=Yeu14L8CTIc_OtlT6DzwJQ
دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جو گرفتاریاں ہیں ان میں فرمائشی گرفتاریاں بھی بہت ہیں، پی ٹی آئی والے دوپہر کے بعد سے ہمیں گرفتاریوں کی سفارش کر رہے ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین اورڈیوٹی پر آنے والے دیگرکسی بھی شخص کواسلام آباد داخل ہونے نہ روکا جائے۔ میڈیا ٹائون سے جڑواں شہروں کیلئے آنے والے میڈیا پرسنز کو انٹری پوائنٹس پر ہرگز نہ روکا جائے۔
انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ جڑواں شہروں کے ہسپتالوں کی طرف جانے تمام راستوں کو کھلا رکھا جائے۔ کسی بھی مریض یا اُن کے تیمارداروں کو شہر کے کسی بھی سرکاری یا نجی ہسپتال آنے سے نہ روکا جائے۔