لاہور میں ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کی 17 منزلہ عمارت کو گلابی روشنیوں میں ڈھال دیا گیا۔ اہتمام پنجاب آئی ٹی بورڈ، آئی ٹی یونیورسٹی، شوکت خانم ہسپتال اور پنک ربن نے مل کر کیا۔
ارفع ٹاور کو گلابی کرنے کا مقصد خواتین میں چھاتی کے سرطان سے بچاؤ بارے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ ہر سال پاکستان میں خواتین کی بڑی تعداد بریسٹ کینسر کے باعث دم توڑ جاتی ہے۔
ارفع ٹاور کو گلابی روشنی میں ڈھالنے کا مقصد خواتین کو اس مرض بارے توجہ دلانا ہے۔