پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی انتہاپسندوں نے کرکٹر محمد شامی کے خلاف نفرت انگیز مہم شروع کر دی۔
بھارتی باؤلر محمد شامی کو مسلمان ہونے کے ناطے ہندو انتہا پسندوں نے نشانے پر رکھ لیا، سوشل میڈیا پر محمد شامی کے خلاف مہم چلائی گئی اور انتہائی گھٹیا زبان استعمال کی گئی۔
ہندوانتہا پسندوں نے محمد شامی کو بھارتی ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔
محمد شامی کے انسٹا گرام پر بھارتی انتہاء پسندوں نے نفرت انگیز کمنٹس کئیے اور مسلم دشمنی میں پاکستان کے خلاف شکست کا ذمہ دار انہیں قرار دیتے ہوئے ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔
محمد شامی کے خلاف مغلظات اتنی شدید تھیں کہ دیگر ٹویٹر صارفین کو بھی ایک موقع پر آگے آنا پڑا۔
https://twitter.com/fbhutto/status/1452356745376981001
https://twitter.com/__sportsaddict7/status/1452492103892668416
https://twitter.com/Arjun_Mehar/status/1452367500381806594
https://twitter.com/Ch_Akshay_Khoth/status/1452340612552929284
https://twitter.com/UdaySRana/status/1452415786421792775
خیال رہے کہ محمد شامی گزشتہ کئی سالوں سے بھارتی ٹیم کا حصہ ہیں اور انہوں نے بھارتی ٹیم کو بہترین باؤلنگ سے بہت سے میچوں میں کامیابی دلوائی تاہم کل پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں وہ سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے تھے۔