عمران کا لانگ مارچ کا اعلان | آئی ایس پی آر کا بیان ارشد شریف | وزیر قانون مستعفی

عمران کا لانگ مارچ کا اعلان | آئی ایس پی آر کا بیان ارشد شریف | وزیر قانون مستعفی
عمران خان کا لانگ مارچ پرامن ہوگا کیونکہ انہیں بہت واضح انداز میں پیغام دے دیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو فوج پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کرے گی۔ عمران خان کے اس لانگ مارچ میں اسٹیبلشمنٹ تو ان کے ساتھ نہیں ہے، اعزازسید

پرامن احتجاج والی عمران خان کی بات حقائق کے منافی ہے۔ 2014 میں بھی انہوں نے وزیر داخلہ چودھری نثار سے ریڈ زون میں داخل نہ ہونے اور پرامن احتجاج کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر بعد میں انہوں نے وعدہ خلافی کی، مرتضی سولنگی

ارشد شریف کے قتل سے متعلق کینیا کی سرکار پر عالمی طور پر دباؤ موجود ہے۔ میری خبر کے مطابق مگر کینیا کی حکومت پاکستان کی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون نہیں کر رہی۔ وہ ان دو اشخاص (خرم اور وقار) کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دے رہے، مرتضی سولنگی

کسی کو نہیں پتہ تھا کہ ارشد شریف کینیا میں ہیں۔ عمران خان سے یہ بھی پوچھنا چاہئیے کہ انہیں کیسے اور کب پتہ چلا کہ ارشد شریف کینیا میں ہیں۔ یہ معاملہ اتنا سنگین ہے کہ پاکستان کے ایک ادارے پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے، تنزیلہ مظہر