پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 798 نئے کرونا کیسز سامنے آگئے

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 798 نئے کرونا کیسز سامنے آگئے

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 37504 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 798 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 7 افراد انتقال کرگئے۔پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 9015 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 6444 تک جا پہنچی ہیں۔


سرکاری اعداد وشمار  کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 348 مریض کرونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 135246 ہوگئی ہے جب کہ 2477 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔