مقدمات پر صحافیوں کا احتجاج: شبلی فراز سےملاقات منسوخ

مقدمات پر صحافیوں کا احتجاج: شبلی فراز سےملاقات منسوخ
سینئر جرنلسٹ فورم نے آزادی اظہار پر لگائی گئی قدغنوں اور صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کی بناء پر احتجاجا وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سے متوقع ہفتہ وار میٹنگ منسوخ کر دی ہے۔

سینئر جرنسلٹ فورم کے رہنماء جمیل احمد خان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے مرتضی سولنگی عمر چیمہ، اعزاز سید ا،سد علی طور، احتشام افغان سمیت 49 صحافیوں اور سوشل میڈیا کارکنان کے خلاف افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈے کے الزام کے تحت کیسز درج کئےگئے ہیں اور اطلاعات ہیں کہ ان کا پیکا ایکٹ 2016 کے تحت ٹرائل کیا جائے گا۔



فورم کا کہنا ہے کہ ایسے ہتھکنڈے آزادی اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی سے متصادم ہیں۔ جرنلسٹ فورم، آئین پاکستان سے متصادم ایسے قوانین اور الزامات کی سخت الفاظ میں مزمت کرتا ہے لہذا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز سے آج بروز جمعہ طے شدہ میٹنگ پر احتجاجا شرکت نا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔