پاکستانی صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض 4 ماہ بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
انسپکٹر جنرل ( آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تصدیق کی ہے کہ 4 ماہ سے زائد عرصے سے لاپتا صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان بحفاظت بازیاب ہو گئے ہیں اور اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔
سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) حسن اقبال اور عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔
ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں سیالکوٹ پولیس نے کہا کہ صحافی/اینکر پرسن عمران ریاض خان کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا ہے۔ اب وہ اپنے گھر پہنچ چکے ہیں اور اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
Journalist/Anchor Mr.Imran Riaz Khan has been safely recovered. He is now with his family.
— Sialkot Police (@DpoSialkot) September 25, 2023
صحافی/اینکر عمران ریاض خان صاحب بازیاب ہو چکے ہیں۔ وہ اپنے گھر پہنچ چکے ہیں@OfficialDPRPP @rpogujranwala @PunjabPoliceCPO @GovtofPunjabPK @GovtofPakistan
عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے ٹویٹر پر عمران ریاض کی رہائی کی خوشخبری سناتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ اللہ کے خاص فضل، کرم و رحمت سے اپنے شہزادے کو پھر لے آیا ہوں۔مشکلات کے انبار، معاملہ فہمی کی آخری حد، کمزور عدلیہ و موجودہ غیر موثر سر عام آئین و قانونی بے بسی کی وجہ سے بہت زیادہ وقت لگا۔ ناقابل بیان حالات کے باوجود اللہ رب العزت نے یہ بہترین دن دکھایا اس وقت صرف بے پناہ شکر۔
اللہ کے خاص فضل، کرم و رحمت سے اپنے شہزادے کو پھر لے آیا ھوں-
— Mian Ali Ashfaq (@MianAliAshfaq) September 25, 2023
مشکلات کے انبار، معاملہ فہمی کی آخری حد، کمزور عدلیہ و موجودہ غیر مؤثر سر عام آئین و قانونی بے بسی کی وجہ سے بہت زیادہ وقت لگا- ????
ناقابل بیان حالات کے باوجود اللہ رب العزت نے یہ بہترین دن دکھایا اس وقت صرف بے پناہ… pic.twitter.com/z96M9pGaPZ
علاوہ ازیں، صحافی وجاہت ایس خان نے کہا کہ انہوں نے عمران ریاض کے اہل خانہ سے بات کی ہے۔ وہ فی الحال کمزور ہیں اور اُن کی صحت بہتر نہیں ہے لیکن وہ واپس آگئے ہیں۔
Just spoke to @ImranRiazKhan’s family. He’s weak and not in the best of health, but he’s back, MashAllah.
— Wajahat S. Khan (@WajSKhan) September 25, 2023
خیال رہے کہ مختلف ٹی وی چینلز پر اپنا تجزیہ اور ٹاک شو پیش کرنے والے عمران ریاض خان طویل عرصے سے یوٹیوب اور ٹی وی سکرین سے غائب رہے ہیں۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ عمران ریاض اس وقت اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کی ٹیم نے رواں برس فروری کے دوران ہی عمران ریاض کو لاہور سے دبئی جانے سے قبل متنازعہ بیان دینے کے الزام میں ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا۔
قبل ازیں جولائی 2022 میں بھی امیگریشن حکام ضمانت پر رہائی پانے والے اینکر عمران ریاض خان کو دبئی جانے سے قبل آف لوڈ کیا تھا۔ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ عمران ریاض کو بلیک لسٹ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔