Get Alerts

عدالت نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کوبے قصور قرار دے دیا

عدالت نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کوبے قصور قرار دے دیا
لاہور کی عدالت نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کوبے قصور قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے بشیر میمن کو منی لانڈرنگ سمیت تین مقدمات میں بے گناہ قرار دیدیا ہے ۔ لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج کے روبرو بشیر میمن کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

ایف آئی اے نے بھی بشیر میمن کو بے قصور ٹھہراتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ تفتیش میں بشیر میمن بے گناہ ثابت ہوئے اور وہ کسی مقدمے میں مطلوب نہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کی رپورٹ کے بعد بشیر میمن کو بے قصور قرار دے دیا جس کے بعد سابق ڈی جی ایف آئی اے نے اپنی عبوری ضمانتیں عدالت سے واپس لے لیں۔

یاد رہے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کوریٹائرمنٹ سے چند دن قبل انہیں حکومت نے عہدے سے جبری طور پر فارغ کر دیا تھا جبکہ ان کی پینشن اور دیگر مراعات بھی انہیں نہیں دی گئی تھیں۔

اکاؤنٹس آفس سے ان کی کٹوتی کی رقم جو انہیں ملی وہ بھی اکاؤنٹ سے واپس واگزار کروا لی گئی تھی۔