کراچی کا بڑا معرکہ، کانٹے دار مقابلہ جاری ، بشیر میمن کے انکشافات، عمران خان کا جواب قاضی فائزعیسی کیس بند کرنے کا فیصلہ

کراچی کا بڑا معرکہ، کانٹے دار مقابلہ جاری ، بشیر میمن کے انکشافات، عمران خان کا جواب قاضی فائزعیسی کیس بند کرنے کا فیصلہ

آج ضمنی الیکشن میں جو بھی جیتے لیکن وہ منصفانہ طور پر شفاف اور صاف انداز میں جیتے۔ یہی وہ راز ہے جس سے ملک بہتر انداز میں چلے گا۔ پنڈی کی ہواؤں کے رخ میں جو بھی تبدیلی ہے دعا یہ ہے کہ وہاں دھوپ نکلے اور فیصلہ سازوں کو صاف شفاف نظر آئے۔ رضا رومی کی گفتگو خبر سے آگے میں



 



لبیک کراچی میں ایک نئی قوت بن کر ابھر رہی ہے۔ 2018 کے الیکشنوں میں جس طرح یہ جماعت دوسرےتیسرے نمبر پر رہی ہے اگلے الیکشن جب بھی ہوں یہ دیگر سیاسی جماعتوں کو ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔ نادیہ نقی کا تجزیہ خبر سے آگے میں



 



بشیر میمن نے جو کچھ کہا ہے اس کو رد کرنے کے لیئے خان صاحب کو درجن بھر اینکروں کو بلانے کی ضرورت پڑ گئی جن کے آگے وہ مسلسل کہتے رہے کہ میں نے بشیر میمن کو قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیس کا نہیں کہا بلکہ خواجہ آصف کے بارے میں کہا گیا ہے۔ مرتضیٰ سولنگی کی گفتگو



 



ترین گروپ اور بشیر میمن ایک ہی بات کر رہے ہیں۔ دونوں کہتے ہیں کہ وزیر اعظم آفس ان کے خلاف کیسز پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ان کے انکشافات سے عمران خان کی سیاسی مینجمنٹ کے ڈرامہ کو بریک لگی ہے۔ مزمل سہروردی کی گفتگو