واٹس ایپ کا اہم  فیچر پر کام جاری

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین ایسے افراد کو بھی آسانی سے میسجز بھیج سکیں گے جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں نہیں ہوتے۔ نئے فیچر سے صارفین کے لیے فون نمبر محفوظ کیے بغیر لوگوں کو کال کرنا ممکن ہو جائے گا۔

واٹس ایپ کا اہم  فیچر پر کام جاری

میٹا کی زیر ملکیت مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل متعدد نئے اور دلچسپ فیچرز پر کام جاری رہتا ہے تاکہ صارفین کو دیگر سروسز کا رخ نہ کرنا پڑے۔ واٹس ایپ ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اِن ایپ ڈائلر تک رسائی حاصل کرکے وائس کال کر سکیں گے۔

واٹس ایپ میں اب تک آپ ایسے افراد کو وائس کالز نہیں کر سکتے جو آپ کے کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہ ہوں۔

مگر اب لگتا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے اس خامی کو دور کیا جا رہا ہے۔

2023 میں بھی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین ایسے افراد کو بھی آسانی سے میسجز بھیج سکیں گے جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں نہیں ہوتے۔

اب تک وہ فیچر تو متعارف نہیں کرایا گیا مگر اب واٹس ایپ میں ان ایپ (in app) ڈائلر پر کام کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

ایک رپورٹ کے مطابق اس ڈائلر سے صارفین کے لیے فون نمبر محفوظ کیے بغیر لوگوں کو کال کرنا ممکن ہو جائے گا۔

یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں دیکھنے میں آیا۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر صارفین کو بہت بڑی سہولت فراہم کرے گا کیونکہ کسی نمبر کو عارضی طور پر کانٹیکٹس میں ایڈ کرکے فون کرنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

یعنی وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ کانٹیکٹ لسٹ میں ایسے نمبر شامل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی جن سے ایک یا 2 بار بات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کے لیے متعارف کرائے جانے والے واٹس ایپ بِیٹا کے 2.24.9.28 ورژن میں یہ فیچر فی الحال بِیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب نہیں ہے لیکن آئندہ ہفتوں میں اپ ڈیٹس کے ساتھ اس کا متعارف کرایا جانا متوقع ہے۔

رپورٹ میں فیچر کا ایک سکرین شاٹ شیئر کیا گیا، جس کو تازہ ترین بِیٹا ورژن میں ابھی فعال ہونا ہے۔

شیئر کی گئی تصویر میں ایک ڈائل پیڈ دیکھا جاسکتا ہے جس میں ایک ہرا کالنگ کا نشان ہے اور ہندسے اور حروف ویسے ہی لکھے جیسے عموماً ڈائل پیڈ پر لکھے ہوتے ہیں۔