مسلئہ کشمیر پر تیسرے فریق کی ثالثی قبول نہیں، مودی کا دوٹوک اعلان

مسلئہ کشمیر پر تیسرے فریق کی ثالثی قبول نہیں، مودی کا دوٹوک اعلان

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے تمام مسائل باہمی ہیں اور ان کے حل کے لیے انھیں کسی تیسرے ملک کو زحمت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔


فرانس میں جی سیون ممالک کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد ان کا کہنا تھا کہ کہ ’بھارت اور پاکستان کے تمام مسائل باہمی ہیں اور ان کے حل کے لیے ہم دنیا کے کسی ملک کو زحمت نہیں دیتے۔‘

ان مزید کہنا تھا کہ 'مجھے یقین ہے کہ بھارت اور پاکستان جو 1947 سے پہلے ایک ہی تھے، مل جل کر ان ایشوز پر بات چیت کر سکتے ہیں اور ان مسائل کو حل بھی کر سکتے ہیں۔'

میڈیا بریفنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کل بھی نریندر مودی سے کشمیر ایشو پر بات ہوئی تھی ، پاکستان اور بھارت مل کر تنازع حل کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اور بھارت دونوں ہی خطے میں امن و استحکام کےلیے سنجیدہ ہیں، وہ مسئلہ کشمیر آپس میں ہینڈل کرسکتے ہیں، اگر پھر ضرورت پڑی تو وہ ثالثی کے لیے حاضر ہیں۔